اہم خبریںپاکستان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اتوار سے پورے ملک میں مظاہروں کا آغاز کر رہی ہے، پورا ہفتہ تمام بڑے چھوٹے شہروں میں مظاہرے، ریلیاں ہوں گی۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ مسترد کرتے ہیں، بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافہ کی مذمت کرتے ہیں، حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنڈر کر دیا۔سراج الحق نے کہا کہ قوم کو ظلم اور انصافی کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے، میڈیا غریبوں پرظلم کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دے، حکمران عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو گھر جائیں، کارکنان جماعت اسلامی عوام سے ہر سطح پر رابطے کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker