پی ڈی ایم شوق پورا کر لے، نقصان انہی کا ہوگا،شیخ رشید

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مہنگائی مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ اپنی ضد پوری کر لیں، نقصان انہی کا ہوگا ہم قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ضدمیں پی ڈی ایم کا نقصان ہے یہ 23مارچ کو اسلام آباد آکر اپنا شوق پورا کر لیں ہم قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے اور ان کے روییکو دیکھ کر قدم اٹھائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا کام ان کو سمجھانا تھا یہ اپنی ضد پوری کرکے دیکھ لیں ناکامی پی ڈی ایم کامقدرہوگی، قوم کو پتہ ہے کہ 23مارچ کتنا اہم دن ہے غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کویقینی بناناہماری ذمے داری ہے۔ وفاقی وزیر سے پسِ پردہ ڈیل کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں جو پردے کے پیچھے ہے چوک اور چوراہے میں ان کو سمجھایا کہ 23مارچ سے4 دن پہلییابعدمیں آئیں، ہم قانون کے دائرے میں رہ کراپنی ذمیداری پوری کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ 23 مارچ کو مہنگائی کے خلاف مارچ ہوگا، لانگ مارچ کو کامیاب بنا کر حکمرانوں سے نجات پائیں گے۔

اسٹاف رپورٹر

اسٹاف رپورٹر

انڈیپینڈنٹ پریس سروسز (آئی پی ایس) کے اسٹاف رپورٹر

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں