اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نوازشریف جلدی کرلیں الیکشن قبل از وقت ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد (آئی پی ایس) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف جلدی کر لیں الیکشن قبل از وقت ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قابل احترام سعودی سفیر کو سمجھ ہے کہ سیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے لیکن شہبازشریف اور فضل الرحمان کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ارشد شریف پر زندگی میں 16ایف آئی آر ہوئیں، ارشد شریف کی شہادت پر 44دن کے بعد ایف آئی آر ہوئی وہ بھی ماں کی مدعیت میں نہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ روسی تیل اور گندم کی درآمد سوالیہ نشان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker