اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

مشیر خزانہ نے گیس بحران میں حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے کے باعث ملک میں گیس بحران آیا۔ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں گیس بحران آیا، شوکت ترین نے نے کہا کہ جب گیس کے کارگو لینے کا وقت تھا اس وقت نہیں لئے گئے، اب وقت گزر چکا ہے اور عالمی سطح پر گیس کی قیمتیں بلند ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی ملک میں گیس بحران کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ تاخیر سے گیس کی بکنگ کرنے اور گیس کارگو کی عالمی سطح پر زیادہ طلب کے باعث گزشتہ برس کی نسبت اس بار 1 کارگو کی کمی ہوگی، اور پاکستان میں 10 کارگو آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker