اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کے والد انتقال کرگئے

کراچی(آئی پی ایس )پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی انتقال کرگئے ،ان کی نماز جناز بعد نماز عصر طارق روڈ پر واقع رحمانیہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں وہ والد کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں،شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹ کے ذریعے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پاپا آپ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں آپ کا دل میرے ساتھ دھڑکتا ہے۔شرمیلا فاروقی کے مطابق ان کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی۔یاد رہے محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker