اہم خبریںپاکستانکھیل

شاہد آفریدی کا چالان، موٹروے پر حد رفتار بڑھانے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا موٹروے پر تیز رفتاری کے باعث چالان ہو گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ لی گئی سیلفیاں بھی شیئر کیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس اہلکاروں سے مل کر اچھا لگا، میں نے انہیں بہت پروفیشنل پایا۔
آفریدی نے مشورہ دیا کہ ہماری ہائے ویز بہت اچھی ہیں، یہاں پر حد رفتار 120 سے زیادہ ہونی چاہئے۔
سابق کپتان کا لاہور سے موٹروے جاتے ہوئے 1500 روپے کا چالان ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker