اہم خبریںپاکستان

پاکستان سری لنکا کادوطرفہ تجارتی تعاون کے حجم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور

 اسلام آباد (آئی پی ایس )سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گناوردھنا کی ریاستی وزیر برائے علاقائی تعاون مسٹر تھراکا بالاسوریا کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد، وزیر خارجہ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا ،سری لنکا کے وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گناوردھنا اور ریاستی وزیر برائے علاقائی تعاون مسٹر تھراکا بالاسوریا کی سری لنکن کاروباری وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات، دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری،سیاحت، زراعت اور دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے بہت سے معاہدات موجود ہیں جن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان، سارک فورم کے حوالے سے بھی، سری لنکا کو اہم ملک گردانتا ہے،اور سارک فورم کو موثر بنانے کیلئے سری لنکا کے ساتھ مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کیلئے پر عزم ہے، وزیر خارجہ نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے المناک واقعہ میں مسٹر پرینتا کمارا کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے، حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر بندولا گنا وردھنے نے حکومت پاکستان کی جانب سے سیالکوٹ کیس کی جلد سماعت کی یقین دہانی اور معاوضے کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔گزشتہ سال فروری 2021 میں وزیر اعظم کے ساتھ سری لنکا کے اپنے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے پاکستان سری لنکا کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کے ذریعے، دوطرفہ تجارتی تعاون کے حجم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، علاقائی امن، ترقی، شراکت داری اور روابط کے فروغ پر مبنی، اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ فریقین کا دونوں ممالک کی کاروباری کمپنیوں /تجارتی چیمبرز کے مابین دو طرفہ ملاقاتوں کے فروغ پر اتفاق ،فریقین کا علاقائی و بین الاقوامی فورمز کی تمام سطحوں پر تعاون کے ذریعے علاقائی امن ، ترقی اور روابط کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker