اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

کراچی: کلفٹن کے ساحل پر متعدد افراد ڈوب گئے

کراچی(آئی پی ایس)کراچی کے علاقے کلفٹن بینظیر پارک کے قریب متعدد افراد سمندر میں ڈوب گئے۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والوں میں سے ایک شخص کو مردہ اور تین کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا جب کہ تین افراد تاحال لاپتا ہیں۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ جس شخص کو مردہ حالت میں نکالا گیا اس کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

 

ریسکیو حکام کیمطابق رات گئے ایدھی اور چھیپاکے غوطہ خوروں نے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جو اندھیرے کے باعث صبح تک ملتوی کردیا گیا۔غوطہ خوروں کاکہنا ہے کہ سمندر میں ڈوب کر لاپتا ہونے والوں کی تلاش کے لیے دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker