اسلام آباداہم خبریںتازہ ترین

سید پورماڈل ویلج میں فائرنگ کا معاملہ،4ملزمان گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس )تھانہ کوہسار کے علاقے سید پور ماڈل ویلج میں فائرنگ کا معاملہ ،تھانہ کوہسار پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک ملزمہ سمیت چار ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسد، وقار،ساجد اور ایک خاتون ملزمہ بھی شامل ہے ،ملزمان و ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کو استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کارروائی ایس پی کوہسار میڈم آمنہ بیگ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوہسار شبیر احمد تنولی معہ ٹیم نے کی ،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت دی تھی۔فائرنگ کا واقعہ سید پور ماڈل ویلج میں گھریلو تنازعہ پر پیش آیا تھا جس سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز اور آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker