اہم خبریںتجارت

حکومت کی جانب سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس کا نفاذ مسترد کرتے ہیں، اسماعیل خان

ملک کے ممتاز ریئل اسٹیٹ ڈیولپر و چیف ایگزیکٹو پراپرٹی نامہ گروپ محمد اسماعیل خان نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر عائد حالیہ ناجائز ٹیکسز کو یکسر مسترد کردیا موجودہ حکومت کے آتے ہی بجٹ سے پہلے سیمنٹ اور بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کی بھرمار سے انویسٹرز ، ڈیلرز اور بلڈرز کا جینا محال ہو گیا ہے موجودہ حکومت کے سخت معاشی فیصلوں کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری سست روی کا شکار ہو جائے گیکراچی سے لیکر خیبر تک رئیل اسٹیٹ برادری اپنے جائز حقوق کے لیے ایک پیج پر ہے ملک بھر میں اس وقت ایک لاکھ سے زائد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کام کر رہے ہیں جو سالانہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں بجٹ سے پہلے سیمنٹ اور بلڈنگ میٹریل سٹور کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ لمحہ فکریہ ہے محمد اسماعیل خان نے کہا کہ تعمیراتی صنعت معیشت کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس انڈسٹری کے بہتر فروغ پانے سے پچاس سے زائد دیگر صنعتیں فروغ پائیں گی لیکن حکومت نے نئے بجٹ میں رئیل سٹیٹ شعبے پر نئے ٹیکس عائد کر دیئے ہیں جس سے اس شعبے کی کاروباری برادری میں کافی تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ ان ٹیکس اقدامات سے یہ صنعت مشکلات کا شکار ہو گی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو گا ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں رئیل سٹیٹ شعبے پر لگائے گئے ٹیکسوں پر نظرثانی کی جائے اور اس شعبے کیلئے پرانی مراعات بحال کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker