راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام 33ویں انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈزکی تقریب

راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام 33ویں انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈزکی تقریب

اسلام آباد ،راولپنڈی چیمبر آف کامرس و انڈسٹری کے زیر اہتمام 33ویں انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز کا انعقاد ، زم (ZEM)بلڈرز نے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کی نئی تعریف پر برانڈ آف دی ایئرکا ایوارڈ جیت لیا ۔

ایوارڈز کا مقصد ملک کی معیشت میں حصہ ڈالنے اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے برانڈز اور کاروباری شخصیات کی کوششوں کو تسلیم کرنا تھا ۔ ZEMبلڈرز نے گزشتہ 15 سالوں میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں اپنے غیر معمولی نقطہ نظر اور غیر معمولی کوششوںکیلئے سال کا بہترین بلڈر برانڈکا ایوارڈ حاصل کیا۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کولمبو میں 33ویںانٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز کا انعقاد کیا۔تقریب میں ہزاروں کاروباری افراد سمیت چیمبرز آف کامرس کے اراکین، کمپنیوں کے سینئر اراکین، اور سماجی شخصیات کی انجمنیں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔تقریب میں مختلف کاروباری اداروں کو 40دیگر ایوارڈز پیش کیے گئے جبکہ نامور فنکاروں اور گلوکاروں نے بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔

اسٹاف رپورٹر

اسٹاف رپورٹر

انڈیپینڈنٹ پریس سروسز (آئی پی ایس) کے اسٹاف رپورٹر

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں