اہم خبریںپاکستان

راول ڈیم اسپل ویز کے گیٹ کھول دیے گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز چند دنوں میں تیسری بار کھول دیے گئے۔
ایس ڈی او حسن عباس کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح 1751.30 فٹ تک پہنچ گئی، پانی کے لیول کو کم کرکے 1750.50 فٹ کیا جائے گا۔
راول ڈیم انتظامیہ نے کہا کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے، پانی کا لیول کم کرنے کے لئے گیارہ بجے تک اسپل ویز اوپن رہیں گے۔
حسن عباس نے بتایا کہ اسپل ویز اوپن کرنے سے قبل سائرن بھی بجائے گئے، سائرن کا مقصد قریبی آبادی اور نشیبی علاقے کے مکینوں کو الرٹ کرنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker