اہم خبریںپاکستانصحت

خلیجی ممالک اور سعودی عرب سے آنے والے ہوائی مسافروں کی سکریننگ کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )اومیکرون کی نئی قسم کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر خلیجی ممالک اور سعودی عرب سے آنے والے ہوائی مسافروں کی سکریننگ کا فیصلہ ،ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے محدود رینڈم سکریننگ کا عمل اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائرپورٹس پر نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق ابتدا میں 150افراد تک کے حامل چھوٹے جہازوں کے مسافروں میں سے 10 سے 15 مسافروں کے ٹیسٹ ہونگے۔ 250یا اس زائد مسافروں کے حامل بڑے جہازوں کی صورت میں 15سے 20 مسافروں کے ٹیسٹ ہونگے،سول ایوی ایشن اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ یہ اقدامات منسٹر آف ہیلتھ کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker