اہم خبریںپاکستان

شیخ رشید چلے ہوئے کارتوس، گرفتاری کی ضرورت نہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے خلاف قانون کے مطابق شکایت درج ہوئی اور باضابطہ قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا۔ صبح عدالت میں پیش کرینگے فیصلہ عدالت کرے گی، عمران خان فرمارہے ہیں یہ اغوا ہے، اغوا نہیں ہوا باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یکم سے 9 ویں محرم کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش رہے، سکیورٹی اداروں نے امن وامان یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا، محرم کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا، اس دوران 24 ہزار فوجی جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی توشہ خانہ ریفرنس، فنڈنگ کیس میں بری طرح پھنس گئی تھی، اطلاعات کے مطابق ایک نجی چینل کے ساتھ مل کر باقاعدہ سازش کی گئی۔ ان چیزوں سے دھیان ہٹانے کے لیے ایک بیانیہ بنایا گیا، یہ بیانیہ باقاعدہ عمران خان کی زیرصدارت بنایا گیا، ایک چینل کی انتظامیہ کو باقاعدہ اس سازش میں شامل کیا گیا، فوادچودھری، شہبازگل کے ذمہ یہ بیانیا جاری کرنے کی ذمہ داری لگائی گئی، شہبازگل نے ایسے جملے دہرائے اس کودہرانا بھی قومی مفاد میں نہیں۔ فوج کے ڈسپلن کی پوری دنیا قائل ہے، فوج کے ڈسپلن کی مثالیں دنیا دیتی ہے، قوم فوج کے ساتھ محبت کرتی ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ سانحہ لسبیلا پر سوشل میڈیا پر بکواس کی گئی، فوجیوں کے خاص رینکس کو پکارا اور کہا گیا وہ پی ٹی آئی سے محبت کرتے ہیں۔ ادارے کے رینکس اینڈ فائل میں بغاوت پراکسانے کی حرکت کی گئی، ان کرداروں کی حقیقت مزید تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی، سازشی کردارانکوائری میں سامنے آئیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز گل کیخلاف ریاست کے بحاف پرمقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ کوہساراسلام آباد میں درج ہوا ہے، مقدمے میں دفعات 505، 120بی، 153اے، 124اے، 131 شامل ہیں، شہبازگل کے خلاف قانون کے مطابق شکایت درج ہوئی اور پھر باضابطہ قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا۔ہم صبح عدالت میں پیش کرینگے فیصلہ عدالت کرے گی، عمران خان فرمارہے ہیں یہ اغوا ہے، اغوا نہیں ہوا باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، عمران خان فرماتے ہیں کس جمہوریت میں ایسے مقدمات درج ہوتے ہیں، اگرمیں چاہتا تو آج شہبازگل کی گاڑی سے ہیروئن برآمد ہو سکتی تھی، ہمارا ایسی شرمناک حرکتوں کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں شرمناک حرکتیں ہوئیں، عمران خان، فواد چودھری کو یقین دلاتا ہوں قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا شہباز گل کے ساتھ کوئی غیر قانونی حرکت کی جائے، یہ ایک میٹنگ میں باقاعدہ سازش ہوئی، انہوں نے توجہ ہٹاتے ہٹاتے بم پر لات ماردی، شیخ رشید نے کہا پولیس ان کے گھرکی طرف آگئی، اس میٹنگ میں شیخ رشید موجود نہیں تھے، سابق وزیر داخلہ چلا ہوا کارتوس ہے، انہیں بلاوجہ گرفتارکرنے کی ضرورت نہیں۔ سازش میں ملوث کرداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker