اہم خبریںپاکستان

پنجاب کابینہ نے گندم ریلیز پالیسی میں دو ماہ توسیع کی منظوری دیدی

لاہور(آئی پی ایس) پنجاب کابینہ نے گیارہ ٹول پلازا کو ختم کرنے، گندم ریلیز پالیسی میں دو ماہ کی توسیع اور پولیس کے لیے آپریشنل گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کابینہ نے گیارہ ٹول پلازوں کو ختم کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی۔اجلاس میں گندم کی ریلیز پالیسی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب کابینہ نے گندم ریلیز پالیسی میں دو ماہ توسیع اور کابینہ کمیٹی برائے گندم تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ صوبائی وزیر خوراک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔اجلاس میں پراونشنل اسمبلی آف دی پنجاب سیکرٹریٹ سروس بل 2022 کی منظوری دی گئی۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے کنٹریکٹ میں کارکردگی کی بنا پر توسیع کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے پولیس کے لیے آپریشنل گاڑیاں خریدنے اور پنجاب کابینہ کے دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ فرانزک ماہرین کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker