اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور : پی ٹی آئی اور ن لیگ کارکنان میںجھگڑا، دو افراد زخمی

 

لاہور(آئی پی ایس)لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی167 پر ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے کارکن آمنے سامنے آگئے،فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار شبیرگجر نے لیگی امیدوار پر تحریک انصاف کے دفتر پر حملےکا الزام لگا دیا۔

شبیرگجرکا کہنا ہےکہ ن لیگی امیدوار نذیر چوہان نے مسلح گارڈز اور پولیس کے ہمراہ دھاوا بولا، لیگی امیدوار رات 2 بجے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دفتر سے پینا فلیکس اتارنے آئے، ان کے ہمراہ ڈولفن فورس اورپولیس اہلکاربھی تھے۔

شبیرگجر نے الزام لگایا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے ان کا بھتیجا زخمی ہوگیا جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

انہوں نے پولیس پر واقعےکی ایف آئی آر درج نہ کرنےکا بھی الزام لگایا ہے۔

دوسری جانب امیدوار مسلم لیگ ن نذیر چوہان نے الزام لگایا ہےکہ انتخابی مہم کے بعد گھر جاتے ہوئے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

نذیر چوہان کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے میری گاڑی کو نقصان پہنچا، فائرنگ پی ٹی آئی کے شبیرگجر، خالدگجر اور ان کے ساتھیوں نےکی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker