پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم تشکیل دے دی گئی

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم تشکیل دے دی گئی

اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی تنظیمی ڈھانچہ مکمل ،چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مرکزی تنظیم تشکیل دے دی ،مرکزی تنظیم کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔چودھری فواد حسین ،اعظم خان سواتی، خان محمد جمالی اور امیر بخش بھٹو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئرنائب صدر مقرر ،اعجاز چودھری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی اور ایڈوکیٹ عطااللہ ،عاطف خان، حامد الحق، نصیب اللہ مری اور نوابزادہ شریف جوگیزئی بطور نائب صدور فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جنید اکبر، سردار خادم وردک، شیخ خرم شہزاد اور خرم شیر زمان کو بطور ڈپٹی سیکرٹریز جنرل مرکزی تنظیم میں شامل کرلیا گیا ،مولابخش سومرو، شاہد خٹک، زبیر نیازی اور ملک فیصل دیہوڑ بطور جوائنٹ سیکرٹریز ذمہ داریاں نبھائیں گے ،مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے مرکزی تنظیم کے ذمہ داران کیلئے نیک تمناوں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں