اہم خبریںپاکستان

پنجاب بلدیاتی الیکشن،وزیراعظم کی امیدواروں کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل

 اسلام آباد(آئی پی ایس )پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے امیدواروں کی تلاش کیلئے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے پارٹی قیادت کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے میئرز اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کے لئے پارٹی کے مضبوط امیدوار تلاش کرے گی جبکہ کمیٹی میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی ، عامر کیانی اور پنجاب کے وزیربلدیات میاں محمود الرشید شامل کیے گئے ۔ عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ تمام ریجن کے صدور بھی کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کرسکیں گے، کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے لئے مضبوط پارٹی امیدواروں کے حوالے سے کام کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker