اہم خبریںپاکستان

نارووال سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سجاد مہیس کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

نارووال (آئی پی ایس)نارووال سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )ٹکٹ ہولڈر سجاد مہیس کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
سجاد مہیس نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا،پاک فوج اور ادارے ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،تنصیبات پر حملوں میں ملوث شرپسندوں کو سزا ملنی چاہئے۔
ان کاکہناتھا کہ 9 مئی کے دلخراش واقعات سے مجبور ہو کر تحریک انصاف سے لاتعلقی کااعلان کرتا ہوں،آج سے پی ٹی آئی کے تمام عہدوں اور پی پی 49 کی ٹکٹ سے دستبردارہوتا ہے، آج کے بعد میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker