اہم خبریںپاکستان

کرپشن غربت کی بڑی وجہ، معاشرے کو بدعنوانی روکنے کیلئے اٹھنا ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم زور انسان انصاف اور طاقت ور این آر او چاہتا ہے، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے تو ملک ترقی کریگا، میں جنہیں رول ماڈل سمجھتا تھا ان کی زندگی کو قریب سے دیکھا، ہمارے رول ماڈلز اور سیدھے راستے میں زمین آسمان کا فرق تھا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں عشرہ رحمت اللعالمین کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کیا۔

اسلام آباد میں عشرہ رحمت اللعالمین کی مرکزی تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جبکہ تقریب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ رحمت اللعالمین کی تقریبات کا آغاز کرکے فخر محسوس کررہا ہوں، نبی کریم ساری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے تو ملک ترقی کریگا۔ جو معاشرہ حضرت محمدکے اصولوں پر عمل کرے گا وہ اوپر چلا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے اپنی زندگی کا جائزہ لیتا ہوں، موجودہ دور میں نوجوان نسل انتہائی دبا ئوکا شکار ہے۔ دنیا میں سب سے بڑا انقلاب 625سے 635 کے درمیان آیا۔ چھوٹے تھے تو سونے سے پہلے یہی دعا کرتے تھے کہ اللہ ہمیں سیدھے راستے پر لگا۔ اللہ ہمیں نبی کریم کی زندگی سے سیکھنے کا حکم دیتا ہے، ایک راستہ ناجائز دولت کمانے کا ہے اور دوسرا راستہ نبی کریم کی سیرت کا ہے۔ کم زور انسان انصاف اور طاقت ور این آر او چاہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker