اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صدر مملکت نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ۔وزیراعظم عمران خان رحمت اللعالمین اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔ آرڈیننس کے مطابق یہ اتھارٹی چیئرمین اور 6 ممبران پر مشتمل ہوگی۔ اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کریں گے۔ اتھارٹی انصاف اور فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے اقدامات کرے گی۔آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے سیرت نبوی اوراحادیث پر ریسرچ کرے گی۔ یہ اتھارٹی سیرت نبوی کونصاب کا حصہ بنانے کیلئے متعلقہ ماہرین سے بھی مشاورت کرے گی۔10اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمینۖ اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ زندگی گزارنے کے 2 راستے ہیں جن میں سے ایک راستہ ناجائزدولت کمانے کا اوردوسرا حضور کی سیرت پرچلنے کا ہے۔ اگر قوم مدینہ کی ریاست کے اصول پر چلے گی تو ملک اٹھ جائے گا اور اللہ کا حکم ہے کہ نبی کی سیرت پر عمل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker