اہم خبریںپاکستان

پیپرا نے پروکیورمنٹ عمل کوشفاف بنانے کیلئے بولی کے کاغذات کا معیار مقرر کردیا

اسلام آباد،پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے پروکیورمنٹ کے عمل کو منظم،شفاف اور مزیدبہتر بنانے کے لیے بولی کی دستاویزات کا اجرا کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مینجنگ ڈائریکٹرمقبول احمد گوندل کی ہدایت پر پیپرا قوانین کو مزید بہتر اور ان پر عمل داری کو شفاف بنانے کے لیے بولی کے لیے سٹینڈرڈ ڈاکومنٹس کا اجرا کردیا ہے جس کے بعد بولی اور خریداری کا طریقہ کار مزید منظم اور شفاف ہوجائے گا۔پیپرا میں بولی کی دستاویزات کا معیار بنانے میں ڈی جی مانیٹرنگ انجینئر محمد زبیر اور ان کی ٹیم بشمول محمد صالح اظہار،محمد عاصم،محمد ابراہیم اور مس صائمہ کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپرا کی تاریخ میں پہلی بار پروکیورمنٹ کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے پیپرا بورڈ میں پرائیویٹ بورڈ ممبران کی تقرری کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کا مقصد ادارے کی بہتری اور مستقبل کے فیصلوں کو مزید بہتر بناناہے،یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے پیپرا بورڈ 10ممبران پر مشتمل ہے جس میں تین نشستیں پرائیویٹ ممبران کے لیے مختص ہیں ان میں سے دو خالی نشستوں پر تقرری کے لیے باقاعدہ اشتہار شائع کیا گیاہے تاکہ اعلی تعلیم یافتہ افراد کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker