اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی کا پنڈورا پیپرز کی تحقیقات حاضر سروس ججز سے کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے پینڈورا پیپرز کی تحقیقات حاضر سروس ججز کے فورم سے کرانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے پینڈورا پیپرز تحقیقات کے لیے سیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پینڈورا پیپرز پرسیل کا اعلان اپنے دوستوں کے تحفظ کے لیے ہے۔رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے معائنہ کمیشن کے پاس قانونا تحقیقات یا نگرانی کا مینڈیٹ نہیں، مینڈیٹ نہ ہونے پر کوئی بھی کارروائی غیر قانونی ہو گی، ایف بی آر کو معاملہ بھجوانے کا فائدہ نہیں ، یہ ایک کور اپ ہے۔رہنما پی پی نے کہا کہ ایف بی آر نے پاناما پیپرزمیں پہلے نوٹس کے بعد کچھ نہیں کیا تھا، حکومت کی اپنے ساتھیوں کے احتساب کی تاریخ بہت خراب ہے، چینی گندم اسکینڈل کی رپورٹس سرد خانے میں ڈال دی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور صحت کے معاونین خصوصی نے قیمتیں بڑھنے پراستعفے دیے ، استعفے دیے گئے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔رضا ربانی نے مطالبہ کیا کہ پینڈورا پیپرز پرتحقیقات حاضر سروس ججز سے عدالتی فورم پر کرائی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker