اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد،پولی کلینک میں ایف آئی کے ڈیرے ،ڈاکٹرز و عملے کیخلاف تحقیقات جاری

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)فیڈرل سروسز ہسپتال پولی کلینک میں ایف آئی اےکے ڈیرے ،متعدد ڈاکٹروں اور عملے کیخلاف تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔

 

 

ذرائع کے مطابق ہسپتال میں گروپنگ کی وجہ سے آئے روز ایف آئی اے کی جانب سے ڈاکٹروں کو طلبی عام بات ہوگئی ۔اس سے قبل بھی متعدد ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات بغیر کسی منطقی انجام کے بند کر دی گئی ہیں ۔

 

جیل کاٹنے کے بعد بھی متعدد افسران دوبارہ بحال ہو کر پرانے عہدوں پر براجمان ہیں ان ڈاکٹرز نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہمارے خلاف سارے کیسز بے بنیاد بنائے گئے اور ہماری نیک نامی کو خراب کیا گیا تھا پولی کلینک ایک سیاسی گڑھ بن چکا ہے جہاں گروپنگ کی وجہ سے ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی اے کو غلط اور جعلی درخواستیں دی جاتی ہیں ۔

 

ذرائع کے مطابق چند روزقبل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے انتہائی ایماندار اور قابل شخص کا محض ایک ڈسپنسر کی ایف ا ئی اے کو درخواست پر تبادلہ کر دیا ہے مذکورہ ڈاکٹر نے تمام ریکارڈ پیش کرکے ایف آئی اے کے افسران کو مطمئن کر دیا ہے ۔ ہسپتالوں میں ایف آئی اے کی جانب سے بار بار مداخلت سے ہسپتال کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔ بعض ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سے پہلے ہسپتال کے سربراہ کو ایف آئی اے کو اعتماد لینا چاہئے براہ راست کسی کو انفرادی طور پر طلب کرنا انتہائی مضحکہ خیز ہے اس کا فوری طور پر تدارک ہونا ہے اور وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker