اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کی ضم شدہ فاٹا اضلاع کو ترقیاتی فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کیلئے فوری طور پر ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کے ارکان قومی اسمبلی کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت انضمام شدہ فاٹا اضلاع کی ترجیحی بنیادوں پر ترقی کیلئے پر عزم ہے۔

شہباز شیرف نے کہا حکومت ملک بھر کے معاشی طور پر کمزور علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وفد نے وزیرِ اعظم کو متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے آگاہ کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد طوری، ارکان قومی اسمبلی مولانا جمال الدین، علی وزیر، محسن داوڑ کے علاوہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار اور سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ متعلقہ اسکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری ای سی سی اور دیگر فورمز سے جلد کروائی جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker