اہم خبریںپاکستان

مہنگائی پیدا کرنے والا آج احتجاجی ڈرامے کررہا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی پیدا کرنے والا آج مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی امیر حیدر خان نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پیدا کرنے والا آج مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے، ہم آج اس کا بویا کاٹ رہے ہیں یہ کانٹے عمران نیازی کے بچھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑ رہی ہیں، جلد عوام کو سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کرینگے، مہنگائی کا احساس ہمیں بھی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کے حلقوں کے ترقیاتی مسائل حل کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں امیر حیدر ہوتی، عائشہ رجب بلوچ، شگفتہ جمانی، ملک سہیل آغا شاہ اور زیب درانی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker