اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کیخلاف اپیل مسترد کردی

اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کیخلاف اپیل مسترد کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق عدالت عظمٰی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف اپیل نا قابل سماعت قرر دے کر خارج کر دی۔ریاض حنیف راہی نے پروڈیکشن آرڈر اجراء کیخلاف اپیل دائر کی تھی جس پر جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

 

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ شہباز شریف دوران نیب حراست پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بنے۔ پارلیمنٹ ایسا رولز نہیں بنا سکتی جو کسی دوسرے قانون کے منافی ہو۔ریاض حنیف راہی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جن کےخلاف تحقیقات ہو رہی ہوتی ہیں وہ پروڈکشن آرڈرپر آتے ہیں۔ نیب زدہ پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ آ کراپنے خلاف تحقیقات پر تقریر کرتے ہیں۔

 

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آپ کا حق دعوی نہیں بنتا۔ شہباز شریف، خواجہ سعدرفیق کو آپ فریق کیسے بنا سکتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتے ہیں۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف اپیل نا قابل سماعت قرر دے کر خارج کر دی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker