اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہبازشریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں ۔ زلزلے سے باالخصوص پکتیکا کے علاقے میں اموات پر دلی افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا،

 

اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker