اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے ان کے بھائی سالار سنجرانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیااور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ملاقات میں کراچی،کوئٹہ آر سی ڈی روڈ کو دو رویہ بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر اور جدید بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والی سڑکوں خصوصا مغربی روٹ کی تعمیر کو اس سلسلے میں اہم پیش رفت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے صوبے میں معاشی اور معاشرتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker