آزاد کشمیراہم خبریں

29 ستمبر کو مظفرآباد میں تاریخی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، توصیف عباسی

 مظفر آباد(آئی پی ایس )ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ 29 ستمبر کو مظفرآباد میں تاریخی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔چئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے سے خصوصی خطاب کریں گے۔ سردار تنویر الیاس خان کے وزیراعظم بننے کے بعد چئرمین تحریک انصاف عمران خان پہلی بار آزاد کشمیر تشریف لا رہے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے چئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کی دعوت دی تھی جسے محترم عمران خان نے قبول کیا تھا۔ چئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دورہ آزاد کشمیر کے حوالے سے تحریک انصاف کے کارکنان میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر پوری قوت سے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جارہا ہے۔ ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کی تجویز پر آزادکشمیر میں صنعت کے فروغ کے لئے ٹیکس میں چھوٹ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ٹیکس میں چھوٹ کے تعین کیلئے وزیر خرانہ عبد الماجد خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ توصیف عباسی نے کہا کہ انڈسٹری کے فروغ کے لئے ٹیکس میں چھوٹ کا تعین کرنے والی کمیٹی 15 دن کے اندر رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریگی۔ ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی توانا آواز بن کر سامنے آئے ہیں۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی ہورہی ہے۔ مسلم اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کام ہورہا ہے۔ کشمیر کے دریاوں کارخ تبدیل کر کے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے کمزور کیا جارہا ہے۔کشمیری پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان کی طرف بہنے والے دریاوں پر پیرا دیے رہے ہیں۔ کشمیری پاکستان کو معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں۔ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی خدمت اور خطہ کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔ سازشوں سے گھبرانے والے نہیں بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ موجودہ دور میں تحریک انصاف کی حکومت نے ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کر کے عوام کو برابری کی بنیاد پر تعمیر و ترقی کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker