اسلام آباداہم خبریںصحتعلاقائی

پمز ہسپتال کے شعبہ جلدی امراض کی ڈپارٹمنٹ بارے گمراہ کن خبروں کی تردید

اسلام آباد،پمز ہسپتال کے شعبہ جلدی امراض(ڈرماٹالوجی)کے ڈاکٹرز نے ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے گمراہ کن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے

ہسپتال کے شعبہ جلدی امراض کے ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ پمز ہسپتال کا مافیا منصوبہ بندی سے ڈپارٹمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، شعبہ جلدی امراض کے متعدد ڈاکٹرز کے خلاف گمراہ کن خبریں چلوائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ کے متعدد ڈاکٹر ز پر نجی کمپنی کی طرف سے لاہور کا دورہ کرنے حوالے سے خبریں چلوائیں گئیں جوسراسر غلط ہیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈرماٹالوجی جوکہ ایک آفیشل تنظیم ہے کی دعوت پرلاہور میں سالالہ کانفرنس کیلئے متعدد ڈاکٹرز نے پمز انتظامیہ کی اجازت سے شرکت کی۔کانفرنس ایک تعلیمی سرگرمی تھی جس میںملکی اور غیر ملکی ڈاکٹرز نے شرکت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ گمراہ کن خبروں میں میر ے اور ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر مبشر ،ڈاکٹر انعم،ڈاکٹر نادیہ،ڈاکٹر نین اور دیگر کی کردار کشی کی گئی جس پر قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ معاملے کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker