اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے

لاہور(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک انتقال کرگئے،وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے پرویز ملک کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق لیگی رہنما پرویز ملک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، پرویز ملک کو اکرم میڈیکل کمپلیکس میں لایا گیا تھا۔پرویز ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن قابل ،وفادار اورمخلص رہنما سے محروم ہوگئی۔پرویز ملک مخلص بھائی اور ساتھی تھے ،ان کی رحلت بڑا نقصان ہے۔ان کاکہنا تھا کہ نوازشریف اورمسلم لیگ (ن)سے پرویزملک کی وابستگی، وفاداری اور محبت و اعتماد کا تعلق مثالی رہا، ملک، جمہوریت اور عوام کے لیے پرویزملک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پرویزملک پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے، ان کی کمی پوری نہیں ہو سکے گی، اللہ تعالی پرویزملک کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ملک پرویز صاحب کی رحلت کا سن کر انتہاء دکھ ہوا، انتہائی نفیس ملنسار اور محبت کرنیوالے شخص تھے،معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک کے انتقال کا سن کر دِلی افسوس ہوا۔اللہ پاک انکی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں، آمین۔چودھری برادران نے مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویز ملک سلجھے ہوئے پارلیمنٹرین تھے، ہمارے ان کے ساتھ اچھے مراسم تھے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پرویز ملک مثبت سوچ کے حامل شخص تھے۔خیال رہے پرویز ملک کی عمر 74 برس تھی،وہ18 نومبر 1947 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ 2017 سے 2018 تک کامرس اور ٹیکسٹائل کے وزیر رہے۔پرویز ملک پانچ مرتبہ ممبر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 1997 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن جیتا۔ اس کے بعد سال 2002، 2010، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں بھی عوام کا اعتماد جیتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker