اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان نے سر جوڑ لئے

حکومت کو کس طرح ٹف ٹائم دیا جائے،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان نے سر جوڑ لئے۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں۔اجلاس میں نواز شریف وڈیو لنک پر شریک ہیں۔اجلاس میں شاہد خاقان عباسی اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پیش کررہے ہیں۔اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی آئین کے حامی بیانیہ کو بڑھانے کی تجویز کی منظوری دی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا بلدیاتی انتخابات کے بعد لانگ مارچ کی سفارش پر غور کیا جارہا ہے ، لانگ مارچ فروری کے آخر میں یا مارچ کے آغاز میں کرنے کی سفارش پر حتمی فیصلہ کیا جارہا ہے ، لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نومبر کے اختتام سے پہلے کرنے کی تجویز کی منظوری دی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے اختتام پر اسمبلیوں سے استعفے دینے کی سفارش پر غور کیا جارہا ہے ، وکلا، صحافیوں، لیبرز سمیت دیگر شعبہ ہائے کے افراد کے ساتھ ملکر کنونشنز منعقد کرنے کی تجویز کی منظوری دی جارہی ہے۔اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی رابطہ مہم شروع کرنے کی سفارش پر غور کیا جارہا ہے۔رابطہ مہم کے تحت ملک بھر میں جلسے، مظاہرے، پیہہ جام ہڑتال، اور ایک ضلع سے دوسرے ضلع تک مارچ کی سفارش پر غور کیا جارہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker