اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

پروین رحمان قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی سزائیں کالعدم قراردیدیں

کراچی(آئی پی ایس)سندھ ہائیکورٹ نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئےان کی رہائی کو حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں۔

عدالت نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کی سزاوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان دوسرے کیسز میں مطلوب نہیں تو رہا کردیا جائے۔

واضح رہے کہ اے ٹی سی کراچی نے ملزمان کودسمبر 2021 میں دو دو بار عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ملزمان میں رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد حسین شامل تھے۔

یاد رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker