اہم خبریںپاکستان

پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی پر مشاورت مکمل کر لی

اسلام آباد ، الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ممبران کی تعیناتی کامعاملہ،پارلیمانی کمیٹی نے دو ناموں پر مشاورت مکمل کرلی ،وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ پیر کو ہونے والے حتمی اجلاس میں نام فائنل کرلیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس چیئرپرسن ڈاکٹر شیریں مزاری کی زیر صدارت ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے ناموں پر مشاورت کی گئی ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ کمیٹی ممبران نے اپنی اپنی نامزدگیوں پر فیصلہ کرلیا ہے، انتیس نومبر کو حتمی اجلاس ہوگا جس میں نام فائنل کرلیے جائیں گے ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن رہنمائو ں رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، راجہ پرویز اشرف اور شاہدہ علی نے بھی الیکشن کمیشن ممبران کے ناموں پرمشاورت کومثبت قرار دیااور کہا کہ آئندہ اجلاس میں ناموں پر اتفاق رائے کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ممبران چھبیس جولائی کوریٹائرڈ ہوگئے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان تحریری مشاورت میں ناموں پر اتفاق نہیں ہوسکا تھاجس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker