اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد(آئی پی ایس) پیراگون سوسائٹی کیس میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کی۔جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس میں کہا کہ نیب کی اپیل 123 دن زائد المیعاد ہے۔ نیب کو نظر ثانی اپیل میں ملزمان کو ضمانت دینے پر تو کوئی اعتراض نہیں۔سماعت کے دوران جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ نیب کا موقف تو صرف یہ ہے کہ عدالت کی آبزرویشنشز حذف کی جائیں۔خواجہ سعد رفیق کے وکیل اشتراوصاف نے عدالت سے کہا کہ اگر نیب نے التوا ہی لینا تھا تو بتا دیتے ہم لاہورسے آئے ہیں جس پر جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا موسم اتنا اچھا ہے کہ آپ اسے انجوائے کریں۔سپریم کورٹ نے نیب کی جانب سے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker