اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

مشکل معاشی صورتحال:فچ نے بھی پاکستان کی رینکنگ کم کر دی

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے فچ نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی۔موڈیز اور ایس اینڈ پی کے بعد فچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی۔

رپورٹ کے مطابق فچ نے فارن کرنسی ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے ٹرپل سی مائنس کردی۔پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کے باوجود عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فچ نے پاکستان کی لانگ ٹرم فارن کرنسی ڈیفالٹ ریٹنگ میں کمی کی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش زرمبادلہ بحران ریٹنگ گرنے کی اہم وجہ ہے، پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker