اہم خبریںعلاقائیگلگت بلتستان

غذر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر اوور لوڈنگ معمول بن گئی ، انتظامیہ خاموش

غذر روڈ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان اپنی مرضی کے مالک بن گئے ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹریفک پولیس خاموش، مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کسی بھی بڑے حادثات کا سبب بن سکتا ہے

ان گاڑیوں میں رنگ برنگے لائٹ لگا دئیے گئے اور پریشر ہارن کی وجہ سے عوام کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا رات کے وقت ان رنگ برنگے لائٹ سے دیگر چھوٹی گاڑیوں کو چلانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا بعض گاڑیوں کی صرف ایک لائٹ چل رہی ہوتی ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے اس کے علاہ مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر پٹرولیم مصنوعات بھی لے جایا جاتا ہے جو کسی بھی خطرے سے خالی نہیں ہے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکار روڈ کی بجائے اپنے دفتروں پر براجمان ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی خاموشی بھی حیران کن ہیں گلگت اور گاھکوچ سے غذر کے بالائی علاقوں میں چلنے والی گاڑیوں کے چھتوں اتنا پر سامان لادنا کسی بھی خطرے سے خالی نہیں ہے ان گاڑیوں کی۔ سیٹوں کے نیچے بھی سامان سیمنٹ اور آٹا وغیرہ رکھ دیا جاتا ہے اس سے گاڑی کے اندر بیٹھے مسافروں بالخصوص بیماروں،عمررسیدہ افراد اور خواتین کے لئے تکلیف دہ ہے ۔اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹریفک پولیس کی خاموشی ان کی نااہلی کے علاہ کچھ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker