اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ

اسلام آباد،اوگرا نے نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا،اوگرا کا ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے فی کلو گرام اضافہ کردیا گیا،ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 155 روپے 80 پیسے مہنگا ہوگیا،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2021 کیلئے ہے،ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے مقررکردی گئی ۔گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2559 روپے 35 پیسے مقررکردی گئی ،اکتوبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2403 روپے 55 پیسے کا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker