اہم خبریںبین الاقوامی

بھارتی ہٹ دھرمی: مقبوضہ کشمیر میں شہدا کی میتیں واپس کرنے سے انکار

بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں شہدا کی میتیں واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی غاصب فوج نے 2 روز قبل 3 تاجروں اور ایک ڈاکٹر کو قتل کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز اب شہدا کا جسد خاکی واپس کرنے سے انکاری ہے۔ شہدا کے ورثا نے دوسرے روز بھی سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور لاشیں واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت فوج نے شہدا کو ہندواڑہ کے جنگلات میں دفن کر دیا۔دوسری جانب پاکستان نے بھارتی فوج کے ہاتھوں 5 مزید کشمیریوں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی افواج کے ہاتھوں بیگناہ کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ماہ سے جعلی مقابلوں، نام نہاد سرچ آپریشن میں 30 کشمیری شہید ہوچکے، شہید کشمیریوں کی میتیں ورثا کے حوالے نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہری بھارتی ریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں، پاکستان نے حال ہی میں ڈوزیئر میں حقائق فراہم کیے تھے، کشمیریوں کا قتل ناقابل تردید حقائق کی بھی توثیق کرتا ہے، عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔ترجمان کے مطابق عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلیے کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker