اہم خبریںعلاقائیگلگت بلتستان

گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا عامر جان سرورکی صدارت میں ہنگامی اجلاس

گلگت،گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت عامر جان سرور منعقد ہوا۔

اجلاس میں گزشتہ روز جی بی این ایس کی جانب سے چلائی جانے والی خبر جس میں غیر قانونی طور پر سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے سمری منظور کرنے کی طرف اعلی حکام کو نشاندہی کرائی گئی تھی جس کے بعد محکمہ سروسز کی جانب سے کارروائی محکمہ اطلاعات کی بہتری کی جانب پہلا قدم ہے۔ جبکہ سیکرٹری سمیت جن افسران نے جعل سازی کی ان کے خلاف بھی فوری کارروائی کی جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلی احمد ندیم نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے ایک عارضی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلیم جو کہ 3 سالوں سے بیماری کے بہانے پر غیر حاضر رہا اور تنخواہ اور مراعات حاصل کرتا رہانے پریشر میں آ کر پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جگہ غیر قانونی دستخط کئے اور اعلی حکام کو گمراہ کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل گوہر ایوب قریشی نے کہا کہ گزشتہ7 سالوں سے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمے میں براجمان ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا مذکورہ افسران کی ہر آنے والی صوبائی حکومت اور اخبارات کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنے اور اپنی ضرورت محسوس کرانے کے علاوہ کوئی کارکردگی نہیں۔ اجلاس میں جی بی این ایس نے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ماتحت افسران کو دبائو میںلانے کے خلاف سیکرٹری اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف بھی فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے، اجلاس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، بالخصوص وزیر اعلی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر محکمہ اطلاعات میں ڈی ایم جی آفیسر کو ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker