اہم خبریںپاکستان

این سی او سی اجلاس ، تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں ہفتے میں 3 روزکرنے کی تجویز

اسلام آباد،این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں ہفتے میں 3 روزکرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر این سی او سی کا دوسرا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران تعلیمی سرگرمیاں ہفتے میں 3 روزکرنے کی تجویز پیش کی گئی۔اسلام آباد میں 7 روز کے لیے اسکولز کو آن لائن کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

ایس او پیزپر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔گذشتہ روز بھی این سی او سی کا اجلاس ہوا تھا۔ این سی او سی نے ملک بھر میں 10 فیصد یا اس سے زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں کیلئے نئے ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کی مشاورت سے نئے ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی، اسمارٹ لاک ڈائون یا ایک دن چھوڑ کر اسکول کھولنے جیسے فیصلے صوبوں کی مشاورت سے ہونگے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی وزیر اسد عمر اور نیشنل کوارڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم اور صحت شریک ہوئے۔اجلاس میں کورونا پھیلائو روکنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی اجلاس میں کورونا صورتحال اور اومی کرون کی موجودہ لہر کے دوران تعلیمی سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اومی کرون کا پھیلائو روکنے کیلئے تجویزکردہ نئے ایس اوپیز پر مشاورت کی گئی، عمل درآمد آئندہ 48 گھنٹوں میں تمام شراکت داروں کی حتمی مشاورت کے بعد ہوگا۔اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کورونا پازیٹو کیسز کے تحت کیا جائے گا جس کے لیے تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر کورونا کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔این سی او سی اجلاس میں اومی کرون کے عالمی اور علاقائی پھیلائو پر بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker