اہم خبریںپاکستان

پاکستان کو عمران خان نے بے حال کیا ،مشکلات سے ہم ہی نکالیں گے،نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں لوگ بے حال ہوئے۔ پاکستان مشکلات سے باہر نکلے گا، پاکستان کو مشکلات سے ہم نکالیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کے 4سال کا ہمارے دور سے موازنہ کرلیں۔ 4 سال قوم کے ساتھ گھنانا مذاق کیا گیا۔ اس کے دور کی نسبت ہمارے دور میں لوگ خوشحال تھے۔ دوسری جانب میڈیا سے گفتگو وزیرداخلہ نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے نمبر پورے تھے اور ہیں، دو نمبری کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے، پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ اکثریت حاصل کرے گی۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز وطن واپس آرہی ہیں، الیکشن مہم میں نواز شریف بھی شامل ہوں گے۔ نواز شریف الیکشن میں ن لیگ کی قیادت کریں گے۔ نواز شریف جتنی جلد ہوسکے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ئو ں کے کالے کرتوت سامنے آرہے ہیں، ادارے تفتیش کررہے ہیں، گرفتاری بنتی ہے تو گرفتار ہونا چاہیے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ ہوسکتا ہے الیکشن 3 ماہ میں نہ ہوں، عمران خان ٹیریان کیس میں 100 فیصد نااہل ہوسکتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker