اہم خبریںپاکستانکھیل

خیبر پختونخوا نے ایک مرتبہ پھرقومی ٹی 20کپ کا تاج سر پر سجالیا

لاہور،دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا نے قومی ٹی 20کپ کا تاج ایک مرتبہ پھر سر پر سجا لیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں سنٹرل پنجاب اور خیبر پختونخواکے مابین فیصلہ کن معرکہ ہوا جس میں کے پی کی ٹیم نے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر فتح اپنے نام کی۔ایونٹ کے فائنل میچ میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 148رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی،احمد شہزاد نے سب سے زیادہ 44رنز بنائے جبکہ کامران اکمل 42اور قاسم اکرم20سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،محمد عمران اور افتخار احمد نے 3،3وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ارشد اقبال نے 2،عمران خان اور خالد عثمان نے 1،1وکٹ حاصل کی۔149رنز کا ہدف خیبر پختونخوا کی ٹیم نے صرف 3وکٹوں کے نقصان پر 17اوورز میں 152رنز بنا کر حاصل کرکے کامیابی سے ٹائٹل کا دفاع کیا،کپتان افتخار احمد نے ناقابل شکست 45رنز بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ کامران غلام37اور عادل امین 25سکور بناکر نمایاں رہے۔ دوچھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 19گیندوں پر 45رنز بنانے اور میچ میں 3وکٹیں حاصل کرنے پر کپتان افتخار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ان کومین آف دی ٹورنامنٹ کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔ افتخار احمد نے ایونٹ میں 12اننگز کھیل کر 102اعشاریہ25کی اوسط سے 409رنز بنائے جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ 170اعشاریہ 71رہا،انہوں نے ٹورنامنٹ میں 3نصف سنچریاں سکور کیں اور8وکٹیں حاصل کی جبکہ 24چھکے اور 36چوکے جڑے،ان کا اکانومی ریٹ 5اعشاریہ 5رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker