اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس،نیب نے آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کو طلب کرلیا

راولپنڈی،قومی احتساب بیورو (نیب)نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلئے آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کوطلب کرلتے ہوئے منی ٹریل سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کردی،نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں رخسانہ بنگش کو19اکتوبرکودن 12بجے پیش ہونیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کرنی ہے، نیب کے مطابق رخسانہ بنگش نے اوپن مارکیٹ سے 2لاکھ 84ہزارڈالرزخریدے اور 3لاکھ 43ہزار ڈالرز کوبیرون ملک بھی بھجوایا گیا،نوٹس میں رخسانہ بنگش کومنی ٹریل سمیت تمام متعلقہ ریکارڈساتھ لانیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی اورغیرملکی اکائونٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker