اہم خبریںپاکستان

نیب نے صوبائی وزیر مکیش چاولہ کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی

کراچی،سندھ سرکار کے وزیر نیب ریڈار پر آ گئے، نیب نے مکیش کمار چاولہ کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی۔

نیب نے ایس ای سی پی سے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر کا ریکارڈ طلب کرلیا، مکیش کمار چاولہ کے علاوہ انکے فرنٹ مین کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ شخص حسن علی شریف کے خلاف کرپشن کی نیب انکوائری جاری ہے، صوبائی وزیر اور انکے اہلخانہ کے کی تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں، مکیش چاولہ اور اہل خانہ کے نام جو کمپنیز یا شئیر ہولڈرز ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔خط کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وحید شیخ اور انکے اہلخانہ کا بھی ریکارڈ فراہم کیا جائے، حسن علی اور شوکت امان سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نیب کو مکیش کمار کی مینوں کا اہم ریکارڈ فراہم کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker