اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان عملی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے،مسرت جمشید چیمہ

لاہور (آئی پی ایس) ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ایک زرعی ملک میں آٹے کیلئے عوام مرنے لگیں تو اسے ہی ڈیفالٹ کہتے ہیں۔

ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ کل سندھ میں ایک شہری سستا آٹا لیتے ہوئے بھگدڑ مچنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک زرعی ملک میں آٹے کیلئے عوام مرنے لگے تو اسے ہی ڈیفالٹ کہتے ہیں، پاکستان عملی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے، جعلی حکومت کے نااہل وزراء کے چہروں پر کوئی شرمندگی نہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پاکستان کی غریب عوام اب فاقوں پر پہنچ چکی ہے اور اشیائے خورونوش کی قلت کے بعد اب پٹرول مزید مہنگا کرنے کی بھی تیاری ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات کنٹرول نہ کیے گئے تو کچھ روز میں عوام معاملات خود اپنے ہاتھ میں لے لے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز میرپورخاص میں ستے آٹے کے حصول کے لئے سٹال پر ہونے والی دھکم پیل میں ایک شہری ہجوم کے پیروں تلے دب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker