اہم خبریںپاکستان

نیا بلدیاتی قانون،ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

کراچی،سندھ اسمبلی میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیمی بل 2021 کثرت رائے سے منظور ہونے پر ایم کیو ایم نے شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں نئے بلدیاتی قانون کی منظوری پر ایم کیو ایم نے سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کئی آپشنز پر غور شروع کردیا ہے، جن میں اسمبلی کی طرف مارچ اور گھیرائو، بھوک ہڑتال اور شہر شہر احتجاج کے آپشنز زیرغور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے ساری صورتحال پر کارکنوں کا جنرل ورکرز اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، اجلاس میں کارکنان کے سامنے تمام صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker