اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

پاک بحریہ نے دشمن کے ہوش اڑا دینے والے ہتھیار کی تیار یاں شرو ع کردیں

کراچی(آئی پی ایس) پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔ مقامی طور پر ڈیزائن کردہ پہلی گن بوٹ کی تعمیر کا آغاز کردیا۔

 

ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے۔

 

ترجمان پاک بحریہ نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ مہمان خصوصی نے مقامی سطح پر ڈیزائن کی جانے والی پہلی گن بوٹ کی تیاری پر پاک بحریہ، وزارت دفاعی پیداوار اور کراچی شپ یارڈ کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔

 

یہ گن بوٹ جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو گی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایم ڈی کراچی شپ یارڈ کا کہنا تھا کہ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس دفاعی جہاز سازی کی صنعت میں خود انحصاری کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ تقریب میں پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے افسران نے شرکت کی۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker