اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضا فہ عوام پر ڈرون حملہ ہے،میاں اسلم

اسلام آباد ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 روپے فی لیٹر ظالمانہ اضا فہ عوام پر مہنگائی کا ایک اور ڈرن حملہ قرار دیا ہے، حکو مت نے پہلے دن ہی پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کرکے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ،حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام دشمن پالیسیاںبنا رہی ہے جس سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہو گئی ہے ،انھوں نے کہابجلی ، گیس کے بل ادا کرنا عوام کے لیے ناممکن ہوگیاہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی این اے 53کے ورکرکنونشن کے حوالے سے منعقدہ جا ئزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا، گروپ لیڈر این اے 53محمد کاشف چوہدری ، جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر نے بھی خطاب کیا۔میاں محمد اسلم نے کہا پی ٹی آئی حکومت کی تین سا لہ کارکردگی ناکامیوں کی بد تر ین تصویر ہے ،عوام کو توقع تھی کہ ماضی کے ناکام ،بدنام طرز حکمرانی کو بدلا جائے گامگر یہ حکو مت عوام دشمن پالیسیوں میں سابقہ حکمرانوں سے بھی آگے نکل گئے ہیں،انھوں نے کہا ملک میںمہنگائی، بے روزگاری بے قابوہو کر ایک عفریت کی شکل اختیار کر چکی ہے، بجلی، گیس ،تیل، ٹیکسوں کا ہوشربا اضافہ اور آئی ایم ایف، ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر قومی اقتصادی نظام میں خوف و ہراس کا عنصر خطرہ بن گیا ہے، انھوں نے کہا ان حالات میںجماعت اسلامی کے کارکنان، وابستگان ، عزم و ہمت سے عوامی رابطہ مہم کو آگے بڑھائیںکہ عوام نے سب کوآزمالیا ہے اب جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ملک کو اہل ،دیانتدار ،بااعتماد اور لائحہ عمل کے ذریعے بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker